واشنگٹن :پاکستان کو امریکا کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کرنے کی ضرورت ہے‘ رابرٹ پلاڈینو
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کرتارپورسرحد کھولنے کے معاملے سے آگاہ ہیں۔نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پرآنا دونوں ملکوں اور خطے کے لیے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکا کے ساتھ اعتماد کی فضا بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مائیک پومپیو پاکستان کے افغانستان سے متعلق اقدامات کے منتظرہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز امریکا نے پاکستان کی جانب سے کرتارپور سرحد کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے بہتر تعلقات خطے کے لیے ضروری ہیں۔