لاہور، پرنسپل کا طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ
گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول شاہدرہ میں پرنسپل کا طالبات کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ جاری،اسکول دیر سے آنی والی طالبات پر تشدد، والدین کو ذلیل کرنا معمول بنا لیا،طالبات کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
طالبات نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جرمانہ اکٹھا کرنے کیلئے اسکول بند ہونے سے 15 منٹ پہلے ہی گیٹ بند کر دئیے جاتے ہیں،گیٹ بند کرکے طالبات کو باہر کھڑا رکھا جاتا ہے،گزرنے والے شہری مذاق بناتے ہیں،
طالبات کا کہنا تھا کہ ہمیں گھٹیا خاندان اور والدین کو ذلیل ورسوا کیا جاتا ہے،سی ای او کو متعدد بار شکایت کے باوجود کوئی ایکشن نہیں ہوا،
طالبات نے وزیرتعلیم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے اور والدین کے ساتھ ناروا سلوک کا نوٹس لیں،