اسلام آباد:پٹرولیم کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے اضافہ کرنیکی سفارش
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 35 فیصد کمی کو نظر انداز کرتے ہوئے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کی سفارش کر دی ہے۔اوگرا ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 91 پیسے تک اضافہ کرنے کی سفارش کرتے ہوئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پٹرول 5 روپے 21 پیسے، ڈیزل 2 روپے، مٹی کا تیل 9 روپے 91 پیسے اور لائٹ ڈیزل 7 روپے 79 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسے ہوگا۔اس سے قبل عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ سے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔