چترال: پولیس کے جوانوں کی موک ایکسر سائز کرائی گئی
چترال پولیس کے سربراہ محمد فرقان بلال نے آئی جی کے پی کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے چترال پولیس کے جوانوں کی غیر ملکیوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے موک ایکسر سائز کروائی۔ موک ایکسر سائز شغر کے ایریا اوریت گول میں ایک اونچی چوٹی جہاں غیر ملکیوں مختلف پراجیکٹس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں یہ چوٹی سطح سمندر سے 9000 فٹ بلندی پر واقع ہے شدید موسمی مشکلات کے باوجود چترال پولیس کے جوانوں موجودہ وسائل کو بروکار لاکے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ ڈی۔پی۔او چترال نے مزید کہا کہ ایسے ایکسر سائز کروانا کسی بھی ایمرجنسی میں آسانی کاسبب بنتے ہیں اور کارآمد ثابت ہوتے ہیں ہر ایک غیر ملکی کی تحفظ ہماری ذمہ داری ہے چترال پولیس کی کارگردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہے اور ان کو ہر طرح کے جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے تاکہ وطن عزیز میں موجود غیر ملکیوں کی احسن طریقے سے حفاظت کی جائے