اسلام آباد: سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین کی وزیر خارجہ سے ملاقات
سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ہارون شریف کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ،دوران ملاقات قومی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقع اور پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کے مثبت رجحان پر تبادلہ خیال کیا گیا
ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اکنامک ڈپلومیسی ہماری خارجہ پالیسی کی اہم ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا رحجان تیزی سے بڑھ رہا ہے ہمارے حالیہ غیر ملکی دوروں کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں بیرونی دنیا کے سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت بھی مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی کئی معروف اور بڑی کمپنیاں پاکستان میں کامیابی سے اپنا کاروبار کر رہی ہیں۔جو ہماری حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کا ملاقات میں کہنا تھا کہ پاکستان بیرونی سرمایہ کاری کو مکمل قانونی و آئینی تحفظ فراہم کررہا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔