Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Nov 30, 2018 06:57 pm views : 474

Location : Domestic Place

Islamabad- Prime Minister Imran Khan Speech at launching ceremony of Chinese Automobile Foton
  • Urdu

اسلام آباد ، وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی: وزیراعظم

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں اور وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ روپے کی قدر کم ہونے پر صبح سے بہت سی کالز آئیں، جو لوگ گھبرائے ہوئے ہیں وہ فکر نہ کریں، موجودہ مشکل عارضی ہے، ہم وہ قدم اٹھارہے ہیں جس سے مستقبل میں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پہلی بار پاکستان میں ایک پورا کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگنے لگا ہے جو پاکستان میں مکمل کارسازی کا پہلا منصوبہ ہے، اس جوائنٹ وینچر سے 45 ہزار پاکستانیوں کو ملازمتیں ملیں گی اور منصوبے سے 900 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں، اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے چین سے قرض کے بجائے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا مطالبہ کیا، ہم پاکستان میں ایسی سرمایہ کاری چاہتے ہیں جس میں ٹیکنالوجی ٹرانسفر ہو تاکہ لوگ ہنرمند ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بہت صلاحیت موجود ہے، بیرون ملک لوگ پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں، یہاں بننے والی گاڑیاں اگر ایکسپورٹ ہوئیں تو مزید ڈالرز آئیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہر سال 10 ارب ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے، ہم منی لانڈرنگ ، ہنڈی اور حوالہ روکنے کی کوشش کررہے ہیں اور ہمارا روپیہ جلد مضبوط ہوگا اور ہمیں ڈالرز کی کمی نہیں ہوگی۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved