کوئٹہ،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے آئی جی ایف سی نارتھ میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں ایف سی کے پیشہ ورانہ امور سمیت امن وامان اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ صوبے میں دیرپا امن کا قیام یقینی بنانے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ امن کے قیام کے لئےایف سی کی قربانیاں نا قا بل فراموش ہیں۔
آئی جی ایف سی نارتھ کا کہنا تھا کہ امن و امان کے لئۓ ایف سی صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت جاری رکھے گی۔