Nov 30, 2018 07:06 pm
views : 507
Location : Domestic Place
Islamabad- Senator Rahman Malik media talk
اسلام آباد، غیور جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں، سینیٹر رحمان ملک
سینیٹر رحمان ملک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 51ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد اور پارٹی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اپنے پیغام میں سینیٹر رحمان ملک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ان غیور جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کئے۔ 51 سال قبل آج کے دن ذوالفقار علی بھٹو نے ایوب خان آمریت سے بغاوت کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سحرانگیز شخصیت کیوجہ سے نومولود پارٹی اپنے قیام کے تین چار سال بعد ہی اقتدار میں آگئی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی دلوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے غریب عوام مزدوروں و کسانوں کو زبان دیا اور اُنہیں اپنے حقوق کا شعور بخشا۔ شہید ذاولفقار علی بھٹو نے بھارتی ایٹمی خطرے کا ادراک کرتے ہوئے جوہری پروگرام شروع کیا۔ شہید ذاولفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ شہید ذاولفقار علی بھٹو کو پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئی۔ شہید بھٹو نے کہا تھا کہ پاکستانی گھاس کھا لیں گے یہاں تک کہ بھوکے رہ لیں گے لیکن اپنا بم (ایٹم) حاصل کر کے رہیں گے۔
سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ جمہوریت، آئین، ایٹمی طاقت و ملک کی ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت پیپلز پارٹی کے مرہون منت ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لیکر آج دن تک پیپلز پارٹی کی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی ہر کوشش ناکام رہی ہے اور رہیگی۔ مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کے وزیراعظم ہونگے۔ صرف بھٹو ہی جیسا کوئی ملک کو موجودہ مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔