Nov 30, 2018 07:48 pm
views : 465
Location : Domestic Place
Karachi- Rupee nosedives 7.5% to record low at Rs144 in inter-bank
کراچی، ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافے کے بعد کمی کا رجحان
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بدترین کمی سے امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے کو چھونے کے بعد مارکیٹ 139روپے 5پیسے پر آگیا۔
مارکیٹ کا آغاز ہوا تو اوپن بینک میں ڈالر کی قیمت میں اچانک 8 روپے اضافہ ہوا اور روپے کے مقابلے میں ایک ڈالر 142 روپے تک جا پہنچا جبکہ کچھ بینکوں میں ڈالر مزید 2 روپے اضافے سے 144 روپے تک ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
دوسری جانب روپے کی قدر میں کمی اوپن مارکیٹ میں بھی دیکھی گئی اور اور ایک ڈالر 138 روپے میں خرید جبکہ 144 روپے میں فروخت ہوا۔
تاہم بعد ازاں اسٹیٹ بینک کی جانب سے اقدامات اٹھائے گئے، جس کے بعد مارکیٹ کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 139روپے 5پیسے پر بند ہوگیا۔
گزشتہ ایک سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 36 فیصد اضافہ ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں 19 روپے 50 پیسے تک اضافہ ہوچکا ہے جبکہ قرضوں کے بوجھ میں 1377 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔