Nov 30, 2018 07:50 pm
views : 465
Location : Domestic Place
Islamabad- PML(N) Mushahid Hussain Syed Adresess
اسلام آباد،ہماری حکومت کو سشما سوراج وغیرہ کو اتنی دعوتیں نہیں دینی چاہئیں،سینیٹر مشاہد حسین سید
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین اور مسلم لیگ ن کے رہنماسینیٹر مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کو سشما سوراج وغیرہ کو اتنی دعوتیں نہیں دینی چاہئیں،ڈائیلاگ برابری کی بنیاد پر ہوتے ہیں منت سماجت سے نہیں ہوتےوہ اقدامات کنے چاہئیں جن نے کشمیریوں کا اعتماد بحال ہو۔
اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئےلیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب میں بھارت گیا تو وہاں کے مجھ سے سوال کیا کہ پاکستان کشمیر میں اتنی دلچسپی کیوں لیتا ہےتو میں نے انہیں جواب دیا کہ ہمیں کشمیر میں نہیں بلکہ کشمیر کی عوام میں دلچسپی ہے جو کہ 1947 سے بھارتی مظالم کا شکار ہیں۔