نیویارک :مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے, ملیحہ لودھی
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین حل نہ ہونا اقوام عالم کی مشترکہ ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی اندوہناک داستان ہے، پائیدار امن کے لیے آزاد فلسطینی ریاست ضروری ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست 1967 کی جغرافیائی حد بندی پرقائم کی جائے، مشرقی یروشلم آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ چند ممالک کی منفی پالیسیوں نے خطے کو مزید غیرمستحکم کردیا، اسرائیل کو فوراً گولان، لبنان اور دیگر مقبوضہ علاقے خالی کرنا ہوں گے۔