Dec 01, 2018 12:23 pm
views : 443
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan and Russia have joint naval exercises
کراچی:پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں کاشمالی بحریہ عرب میں انعقاد
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور روس کی باہمی بحری مشقوں ''عریبین مون سون" کاشمالی بحریہ عرب میں انعقادکیا گیا ۔ روسی بحریہ کے دو جہازوں نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اورمشقوں میں شمولیت اختیار کی
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی آمد پر روسی جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا -دورے کے دوران روسی بحریہ کے آفیسرز نےپاک بحریہ کی فیلڈ کمانڈز سے ملاقاتیں کی اور مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں منعقدہ مشقوں میں پاک بحریہ اور روسی بحریہ کے جہازوں نے جنگی آپریشنز میں حصہ لیا۔مشقوں کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔ روسی بحری جہازوں کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی بھی حال ہی میں روس کا دورہ کر چکے ہیں۔