کراچی: اس وقت ملک کی معاشی صورتحال تشویش ناک ہے، فاروق ستار
ڈاکٹر فاروق ستار نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی این آر او نہیں مانگ رہا، معاملات اس حد تک بے قابو ہوگئے ہیں کے اب کیسی کے بس کی بات نظر نہیں آتی
ان کا کہنا تھا کہ ہم مقدمات کو منہ دے رہے ہیں، ہم میں سے کسی پر بھی یہ مقدمہ نہیں بن رہا ہے،اس سے کورٹ اور ہمارا وقت خراب ہو رہا ہے،23 اگست کے دن ہم ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں،
فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ماہرین یا تو تجربہ نہیں رکھتے یا کوئی معاشی ماہر نہیں،کراچی ملک کا معاشی انجن ہے لیکن اب اس انجن کو بیٹھانے کی کوششیں ہورہی ہیں،
انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن ان کے حکم کے آڑ میں جائز قبضے کو خالی کیا جارہا ہے