Dec 01, 2018 03:48 pm
views : 468
Location : Domestic Place
Peshawar- President fond of Peshawari Kaptaan Chappal
پشاور: صدر مملکت بھی پشاوری کپتان چپل کے دیوانے نکلے
کپتان تو کپتان ۔۔۔کپتان کے کھلاڑی بھی پشاوری چپل کے دیوانے نکلے۔وزیر اعظم عمران خان کی پسندیدہ پشاوری چپل تو ہر خاص و عام میں مشہور ہے۔
صدر مملکت عارف علوی بھی پشاور کےمعروف کاریگر چچا نورالدین کپتان چپل کے دیوانے ہیں۔صدر مملکت پشاور کے معروف کاریگر چچا نورالدین کو کپتان چپل کا ناپ دیا۔
صدرعارف علوی نے دوجوڑے مختلف رنگوں میں بنوانے کا آرڈردیدیا۔
جوتوں کے انتخاب میں وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے صدرمملکت کو مشورہ دیا۔
شوکت یوسفزئی نے صدر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خان صاحب بھی زیادہ تر یہی چپل استعمال کرتے ہیں۔