اسلام آباد :روس کی کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت
ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریہ زخارووا نے کہا چینی قونصل خانے پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، برطانیہ حیربیار مری کو سیاسی پناہ دینے پر اپنی پوزیشن واضح کرے، ایسے حملوں کو کسی سطح پر بھی برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
امریکا نے کراچی میں چینی قونصل خانے اورکزئی میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چینی قونصل خانے پرحملہ ناکام بنانے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔
تیئس نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔