کراچی، شہر قائد کا بزنس کس کو دینے کی تیاری ہورہی ہے؟ ڈاکٹر فاروق ستار
قومی وسیاسی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کا ریٹیل بزنس، کراچی کا تھوک بزنس، کراچی کا بلک بزنس کسی اور کو دینے کی تیاری ہورہی ہے ، نہ جانے ایسا کرکے کس کو خوش کیا جارہا ہے۔
کراچی میں متاثرہ دکانداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ میں نام نہیں لے رہا، یہ میری قیاس آرائی اور خیال ہے ۔ کراچی کے مہاجر اور دیگر زبان بولنے والے کراچی میں رہنے والے سندھی، پنجابی ، پختون ،بلوچ ، کچھی میمن، سرائیکی، گجراتی، ہزارہ وال، کشمیری، گلگتی اور بلتی سب متاثر ہورہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ صنعتیں ویسے ہی بند ہورہی ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، چھوٹی گھریلو صنعتوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ وفاقی ،صوبائی حکومت اور کے ایم سی کے کرتا دھرتاؤں اور کے ڈی اے سے ہمیں اب جواب چاہیے۔