Dec 01, 2018 08:18 pm
views : 474
Location : Sindh Secretariat
Karachi- Advisor to CM Murtaza Wahab Press Conference
کراچی، سندھ کابینہ نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16 ہزار 200 روپے مقرر کردی
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد نکاتی ایجنڈے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کابینہ اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
کابینہ کے اجلاس کی بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ بھر میں مزدور کی کم سے کم تنخواہ 16ہزار 200 روپے ہوگی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ سندھ کابینہ نے تاکید کی کہ صوبائی حکومت کسی ملازم کو مقررہ کردہ تنخواہ سے کم ادائیگی نہیں کرے گی۔
علاوہ ازیں سائٹ ایسوسی ایشن کے صنعتی زون کے حوالے سے بھی مشیر صنعت وتجارت کی کچھ سفارشات سامنے آئیں جس پر کابینہ نے کمیٹی تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی مشیر صنعت محمد بخش مہر کریں گے اس کے علاوہ اس کمیٹی کا رکن میں بھی ہوں۔ کمیٹی اس امر کا جائزہ لے گی کہ کس طریقے سے ماضی میں سرکاری اراضی کو تجارتی طور پر غیر قانونی طریقے سے استعمال کیا گیا اس حوالے سے کمیٹی اپنی تجاویز بھی مرتب کرے گی۔