Dec 02, 2018 02:20 pm
views : 672
Location : Different Places
Karachi- Sindhi topi ajrak day cultural heritage
کراچی :سندھ کی ثقافت : آج سندھی ٹوپی اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جائے گا
سندھ کی سرزمین ثقافتی ورثے سے مالامال ہے، سندھ میں آج سندھی ٹوپی اوراجرک ڈے منایا جائے گا یہ دن منانے کی روایت نے سندھ کی دم توڑتی ثقافت میں نئی روح پھونک دی ہے۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پرصوبے کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محافل، مشاعرہ ، لوک گیتوں پر رقص کی تقاریب سجائی جائیں گی۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکلی جبکہ مختلف اسکولوں اور مقامات پر پُروقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
کراچی ،سکھر ، حیدرآباد، جیکب آباد، دادو، نواب شاہ، پڈعیدن اور خیرپور میں بھی ریلیاں نکالی گی جس میں نوجوان، بچے سندھی اجرک ٹوپی پہنے بھرپور انداز میں شریک ہوئے اور علاقائی گیتوں پر رقص کیا۔سندھی ثقافت کی ایک خوبصورت پہچان دیگر سوغاتوں کے علاوہ سندھی ٹوپی اوراجرک بھی ہے، یہاں کے رہنے والے مہمانوں کوسندھی ٹوپی اوراجرک تحفتاً دے کر اپنی محبت کا دل سے اظہار کرتے ہیں۔