لاہور:شہباز شریف سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں: اہلیہ تہمینہ درانی
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں تہمینہ درنیا کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لندن میں کینسر کے باقاعدگی سے ٹیسٹ کرارہے تھے اور اسلام آباد میں ان کے خون کے نموں میں کچھ غیر معمولی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔تہمینہ درانی نے کہا شہباز شریف کے چیک اپ کے لیے میڈیکل بورڈ کیوں نہیں بنایا گیا، ان سے ملاقات کے بعد بہت پریشان ہوں۔
شہباز شریف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے سلسلے میں نیب کی حراست میں ہیں۔