اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان کا متحدہ عرب امارات کے 47ویں قومی دن پر پیغام
عرب امارات کے 47ویں قومی دن پر وزیرِ اعظم کا حکومتِ پاکستان اور پاکستان کی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی ترقی و خوشحالی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت اور عوام کے لئے نیک خواہشات اور جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
47سال کے مختصر عرصے میں آج امارات ترقی، خوشحالی اور گڈ گورننس کی مثال بن چکا ہے جو عرب امارات کی قیادت کی دور اندیشی اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات بھائی چارے اوردو طرفہ تعاون سے عبارت ہیں۔یہ امر اطمینان بخش ہے کہ دو نوں ملکوں کی قیادت کی سرپرستی میں دو طرفہ تعلقات مزیدتقویت اورہر شعبے میں وسعت اختیار کرتے ہوئے طویل المدت اسٹریٹیجک اکنامک پارٹنرشپ میں تبدیل ہوچکے ہیں۔