Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 02, 2018 07:33 pm views : 459

Islamabad- Mufti Muneed Ur rehman Press conference
  • Urdu

 اسلام آباد:تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے، مفتی منیب الرحمان

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  اہلسنت والجماعت ریاست دشمن کارروائیوں میں کبھی ملوث نہیں رہی اور تمام آپریشنز کی غیر مشروط حمایت کی ہے، لیکن حکومت نے بلاجواز ہمارے علماء اور طلباء کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں، ہمارے مدارس کے اساتذہ و طلبا کو احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، بلکہ ہماری پرامن آواز کو سن کر جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے، تحریک لبیک کے جاں بحق کارکنوں کو 10 دس لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔
مفتی منیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور چیف جسٹس کی دل آزاری پر ہمیں افسوس ہے، ان سے گزارش ہے کہ درگزر سے کام لیں، تحفظ ناموس رسالت ﷺ تمام دینی طبقات کا مشترکہ موقف ہے، آسیہ مسیح کی نظرثانی پٹیشن کے لیے فل کورٹ بینچ بنایا جائے جس میں علامہ خادم رضوی اور ڈاکٹر آصف اشرف کو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کی سنگینی کا ادراک کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ تحریک لبیک کو نشان عبرت بنانے سے گریز کیا جائے، حکومت کو وقتی کامیابی مل جائے گی لیکن چنگاری سلگتی رہے گی، طاقت کے زور پر دنیا کی سپر پاور بھی دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہی، مذہبی مسلئے پر جذبات کو ابھارنا نہیں چاہتے بلکہ پرامن راستہ نکالنا چاہتا ہے، وزیراعظم سے کہا تھا مذہبی معاملات پر وزیرمذہبی امور سے ہی اظہار خیال کرائیں اور سیاسی ریسلنگ کے لئے بے شک فواد چوہدری کو چھوڑ دیا جائے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved