صادق
آباد کے علاقے نواز آباد میں پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر میں ہزار سے زائد آر او پلانٹ لگائے
وزیر
اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم پولیس کی مدد سے نہیں عوام کی محبت سے ووٹ لیتے
ہیں ،مجھے پتا ہے پنجاب میں پولیس کو کس طرح استعما ل کیا جاتا ہے ،سندھ
پولیس کی جانب سے کوئی شکایت نہیں ہونے دیں گے
انھوں نے مزید کہا کہ
پیپلز پارٹی قیادت کا ایک ہی سبق ہے کہ عوام کی خدمت کی جائے،ہم سب پاکستان
کے شہری ہیں یہ لکیر ہمیں جدا نہیں کر سکتی،پانی کی فراہمی کیلیے ٹھٹھہ کی
نہریں پکی کرائیں
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا پیپلزپارٹی
چاروں صوبوں کی جماعت ہے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پورے ملک
میں حکومت لائیں گے