Dec 02, 2018 08:33 pm
views : 508
Location : Different Places
Lahore- CM Punjab meets CM Balochistan.
لاہور،وزیر اعلیٰ بلوچستان کی لاہور آمد
وزیراعلیٰ
بلوچستان جام کمال خان کی لاہور پہنچے جہاںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان
بزدار نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔
بعد ازاں وزیر
اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے بلوچستان کے
وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین
الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں
وزرائے اعلیٰ نے نئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے مل کر کام کرنے پر
اتفاق کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران
خان کے نئے پاکستان میں عام آدمی خوشحال ہوگا،ہم نے مل کرنیا پاکستان
بناناہے،نئے پاکستان میں بلوچستان کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے،پنجاب
حکومت دیگر صوبوں کی ترقی کی بھی خواہاں ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا
کہ بلوچستان میرے دل کے بہت قریب ہے،بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے جو
کچھ ہوا کریں گے،بلوچستان میں کارڈیالوجی سینٹر اور چلڈرن ہسپتال بنانے میں
تعاون کریں گے،پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کیلئے مل کر آگے بڑھیں گے۔
جام
کمال خان کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان دورے کی دعوت
دی،جام کمال کا کہنا تھا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے،پنجاب میں
بلوچستان کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد زیر تعلیم ہے۔
وفاقی وزیر آبی
وسائل فیصل واڈا، سینیٹر انوارالحق کاکڑ اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ
پنجاب ڈاکٹر راحیل صدیقی بھی اس موقع پر موجود تھے۔