Dec 02, 2018 08:37 pm
views : 481
Location : Different Places
Karachi- Governor Sindh Media Talk
کراچی،سندھ کلچرل ڈے کے موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے ریلی کا انعقاد
ہر
سال کی طرح اس سال بھی سندھی کلچرل ڈے پر صوبے کے باسی سندھی ٹوپی اور
اجرک کے رنگ میں رنگ گئے،سندھ کے مختلف شہروں میں یہ دن روایتی جوش وخروش
سے منایا جا رہا ہے۔
کراچی میں انصاف ہاؤس سے گورنر ہاوس تک ریلی نکل کر
امن اور محبت کا پیغام دیا گیا،ریلی میں سندھ کے ثقافتی نغمے گونجتے رہے،
گورنر ہاؤس پہنچنے پرگورنر سندھ عمران اسماعیل نے ریلی کا استقبال کیا جہاں
انہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ
آج کا دن محبتوں کو عام کرنے کا دن ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں
سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سندھی اجرک 5 ہزار سال پرانی
ثقافت ہے اور یہ ثقافت زندہ رہے گی،یہ سندھ کی شان ہے پورا پاکستان اس
جانب دیکھتا ہے،سندھ میں شروع ہونے والا ثقافتی دن اور آگے بڑھے گا۔