متحدہ
قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر شہر میں
پانی کی عدم فراہمی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے میں کنونیر ایم کیو
ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی عامر خان ،کنور نوید جمیل،خوجہ اظہار
الحسن ،کشور زہرا،امین الحق اراکین رابطہ کمیٹی سمیت خواتین اور مرد
کارکنوں نے شرکت کی,مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز،پلے کارڈز کے علاوہ پانی
کے مٹکے بھی بھی اٹھا رکھے،اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے پانی کی قلت کے
خلاف شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
ذرائو ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیر ووزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سو دنوں میں حکومت کی جانب سے کراچی کے پانی
میں ایک قطرے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔
ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا
کہ سندھ حکومت سے کسی قسم کا مطالبہ یا توقع خود کو دھوکہ دینے کے مترادف
ہےہمیں اس بات کا خدشہ ہے کہ عوامی نمائندو ں سے پہلے عوام ہی سڑکوں پر نہ
نکل آئے۔