کراچی : سندھ فوڈ اتھارٹی کی سٹی کورٹ کے قریب بڑی کارروائی
سندھ فوڈ اتھارٹی ان ایکشن سٹی کورٹ کے قریب کارروائی کر کے وافر مقدار میں مضر صحت کھویا برآمد کر لیا ، لوڈنگ گاڑی کو روکنے پر گاڑی سے بڑی تعداد میں پنجاب سے کراچی لایا گیا کھویا تحویل میں لیا گیا
سندھ فوڈ اتھارٹی نےڈرائیور کی نشاندہی پر مختلف دکانوں پر آپریشن کیا اور جونا گلی میں موجود متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا
ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق یہ کھویا مٹھائی و دیگر اشیاء میں استعمال ہوتا ہے ،مضر صحت کھویا پیٹ و دیگر امراض کا باعث بنتا ہے،