پیرس: فرانسیسی صدر کی وزیراعظم کومظاہرین سےمذاکرات کرنے کی ہدایت
فرانسیسی صدرایمانوئیل میکرون کی وزیراعظم کومظاہرین کی قیادت سےمذاکرات کرنے کی ہدایت کردی اور ساتھ ہی فرانسیسی وزیر داخلہ کوبھی مظاہرو ں پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی اقدامات کی ہدایت کی
ترجمان فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ مظاہرین مذاکرات کی میز پر آئیں،ملک میں جاری بد امنی پر قابو پانے کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ پر غور کیا جاسکتا ہے،
پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف دوہفتوں سےہزاروں مظاہرین سراپا احتجاج ہیں،17نومبرسےجاری احتجاج کےدوران پولیس سےجھڑپوں میں3ہلاک،412افراد گرفتار،سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 263زخمی ہوئے