لاہور :قوم عمران خان کو انقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی،عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے 100 روزہ پلان کے اہداف پورےکریں گے، عوام کی خدمت کے وعدے پر آئے ہیں، وعدے نبھائیں گے۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت درست سمت میں کام کررہی ہے، لائیواسٹاک میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق تبدیلیاں لائیں گے، نئے قوانین، ترامیم 100روزہ پلان پرعمل درآمد کا حصہ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری توجہ کا محور پنجاب کا عام آدمی ہے، قوم عمران خان کوانقلابی رہنما کے طور پر یاد رکھے گی۔ دو روز قبل سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی بے مثال قیادت میں ملک کی سمت درست کردی ہے، حکومت نے 100 روزمیں عزم، جانفشانی اور بساط سے بڑھ کر کام کیا، ماضی میں کوئی حکومت ایسا شاندارپروگرام نہیں دے سکی۔