اسلام آباد : معذوروں کو بااختیار بنانے اور رکاوٹیں ہٹانے کا بل تیار ہے، وزیراعظم عمران خان
معذور افراد کے عالمی دن پر وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معذروں کے عالمی دن پراپنی حکومت کے اس عزم کو دہراتے ہیں کہ معذورافراد کو تعلیم اور روزگار کے مساوی مواقع فراہم کئے جائیں گے، معذور افراد کو بااختیار بنانے اور تمام رکاوٹیں ختم کرنے کے لئے بل تیار ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذورافراد کا دن منایا جارہا ہے ، اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔