کابل: امریکی فضائی حملہ، ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلند میں امریکی فضائی کارروائی میں طالبان ملٹری کمیشن کے سربراہ ملا عبدالمنان سمیت 29 طالبان ہلاک ہوگئے، طالبان نے ملا عبدالمنان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔صوبے ہلمند کے گورنر محمد یاسین خان کے مطابق طالبان کمانڈر اپنے دیگر ساتھیوں سے میٹنگ کے لیے نوزاد ڈسٹرکٹ پہنچا تھا جب اسے نشانہ بنایا گیا۔
کابل کے سینئر سیکیورٹی آفیسر کا کہنا ہے ملا عبدالمنان طالبان کا انتہائی اہم کمانڈر تھا جس کی ہلاکت سیکیورٹی اہلکاروں کی بڑی کامیابی ہے۔گزشتہ روز افغانستان میں کیے جانے والے امریکی فضائی حملے میں ایک خاندان کے بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔