Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 03, 2018 05:12 pm views : 498

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Supreme Court warns to shutdown Mineral Water Companies
  • Urdu

اسلام آباد، منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں، چیف جسٹس

 چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں۔
سپریم کورٹ میں منرل واٹر کمپنیوں کا پانی فروخت کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالتی کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ گندگی نہ ڈالیں تو دریاؤں کا پانی پینے کے لئے بہترین ہے، کراچی میں زیر زمین پانی کی سطح 1300فٹ تک پہنچ چکی ہے، پنجاب میں نہریں خشک ہو چکی ہیں، سیوریج کے پانی سے سبزیاں اگ رہی ہیں، منرل واٹر کمپنیاں ماہانہ سات ارب لیڑ پانی نکالتی ہیں اور آلودہ پانی بغیر ٹریٹمنٹ زیرزمین بہا دیا جاتا ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن کی رپورٹ دیکھ کر دل کرتا ہے تمام کمپنیاں بند کر دیں، منرل واٹر کمپنیاں عوام کو بیوقوف بنا رہی ہیں،عوام کو چاہیے کہ منرل واٹر کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں۔ اس سے بہتر تو گھڑے کا پانی ہے۔ کمپنیاں ایک ہفتے میں نظام ٹھیک کریں ورنہ کمپنیاں بند کر دیں گے، منرل واٹر کمپنیاں بند ہونے سے کوئی پیاسا نہیں مرے گا۔
جسٹس ثاقب نثار نے مزید ریمارکس دیئے کہ سندھ میں صنعتیں نہروں اور دریائے سندھ کا پانی مفت استعمال کر رہی ہیں، دریائے سندھ اور نہر کا پانی منرل واٹر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے، پانی کسی صورت چوری نہیں کرنے دیں گے، کمپنیوں کو زیر زمین پانی کی قیمت ہر صورت ادا کرنا ہو گی، فی لیٹر ایک روپیہ قیمت مقرر کی جائے تب بھی ماہانہ 7 ارب روپے اور سالانہ چ84 ارب روپے جمع ہوں گے، اس طرح نو سال میں 756 ارب روپے جمع ہوں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved