Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 03, 2018 06:01 pm views : 499

Location : Raja Bazar

Rawalpindi- Federal Railway Minister Sheikh Rasheed Media Talk
  • Urdu

راولپنڈی، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے شعبے ختم کریں گے، وزیر ریلوے

 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔
 وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے  ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے  کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے 7 ہیڈ کوارٹرز 24 گھنٹے فعال رہیں گے، ریلوے کے 7 ہیڈ کوارٹرز پر ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے۔ راولپنڈی اور لاہور سمیت مختلف جگہوں پر کوچز تیار کر رہے ہیں۔ 23 دسمبر سے رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کر دیا جائے گا۔ گوجر خان سے جہلم کا پہاڑی راستہ کاٹ کر ٹریک بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھتی جا رہی ہے، 40 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ہوگا۔ 100 ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ 350 انجنوں کے لیے ٹریکنگ سسٹم ایک شہری نے گفٹ کیے ہیں۔ 25 دسمبر کو کراچی آؤں گا، ریلوے کے لیے انقلاب کا دن ہوگا۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں تجاوزات سے متعلق بات ہوئی، کراچی میں جا کر دیکھیں گے، نہیں چاہتے کہ غریبوں کو بے گھر کریں۔ نالہ لئی کا فیصلہ ہو گیا تو سڑک کے ساتھ ٹریک بنانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے ریلوے ملازمین کو ایک گریڈ اپ کر دیں گے۔ سکھوں میں خوشی ہے، آئینی، قانونی اور جمہوری فیصلہ ہوا ہے۔ ننکانہ صاحب کو ڈیولپ کر رہے ہیں، سکھ بہت خوش ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ریلوے ملازم کوئی بھی ہو بغیر ٹکٹ پکڑا گیا تو نوکری سے برخاست کردوں گا۔ ویجی لینس شعبہ ختم کر دیا، گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے اور بھی شعبے ختم کریں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved