Dec 03, 2018 06:07 pm
views : 352
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی کا رجحان غالب رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 13 سو پوائنٹس سے زائد کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر (4 دسمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں بدترین مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 1335 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 39160 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 39 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 292 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔