Dec 03, 2018 06:48 pm
views : 460
Location : Domestic Place
Lahore- Governor Punjab Chaudhry Sarwar Adresess
لاہور، ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کیلئے پوری مسلم امہ اپنی ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کیلئے پوری مسلم امہ اپنی ہر چیز قربان کرنے کیلئے تیار ہے۔
ایوان اقبال لاہور میں قا ئد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے تالیف کردہ 8جلدوں پر مشتمل جامع قرآنی انسا ئیکلو پیڈیا کی تقریب رونمائی کے موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ خالق کائنات اللہ تعالیٰ خود فرماتے ہیں کہ میں نے یہ زمین وآسمان، چاند ستارے، دریا وسمندر، پہاڑ اور پوری کائنات محض اس لئے پیدا کئے ہیں کہ میں نے محمد عربی ﷺ کو اس دنیا میں لانا تھا۔
گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس مقصد کیلئے انسانیت اور کائنات تخلیق کی گئی ہو اس سے عظیم ہستی دنیا میں اور کیا ہوسکتی ہے۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ اور عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے دین اور ایمان کا معاملہ ہے۔ ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کیلئے پوری مسلم امہ اپنی ہر شے قربان کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔