کراچی کے علاقے ناظم آباد بلاک بی میں واقع ٹائم ریزیڈینسی کے زیر اہتمام
ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل میلاد کا پروقار انعقاد کیا گیا۔
محفل ثناء خوانی کا اہتمام ٹائم ریزیڈینسی کے ممبران عبدالباری خان اور دیگر ممبران کی طرف سے منعقد کیا گیا تھا۔
پروگرام میں مشہور ومعروف ثناء خواہوں نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ جس کو حاضرین کی جانب سے خاصا پذیرائی ملی۔
علاوہ ازیں معروف عالم دین مولانا پیر دلاور خان وارثی نے نبی مہربان وسیلہ کائنات ﷺ کی سیرت پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔
محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔