Dec 04, 2018 01:35 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Islamabad- Zalmay Khalilzhad on the U.S.-Pakistan Relationship
اسلام آباد، افغان مفاہمتی عمل کیلئے کوششوں میں تیزی، زلمے خلیل زاد پاکستان پہنچ گئے
امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد پاکستان سمیت 8 ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
زلمے خلیل زاد 2 سے 20 دسمبر تک خطے کا دورہ کریں گے اور اس دوران پاکستان، افغانستان، روس، ازبکستان، ترکمانستان، بیلجیئم، متحدہ عرب امارات اور قطر جائیں گے۔
زلمے خلیل زاد افغان حکام اور افغان امن عمل میں دلچسپی رکھنے والی جماعتوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورہ پاکستان میں زلمے خلیل زاد سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ مذاکرات کریں گے جس میں وہ طالبان سے امریکی مذاکرات پر سیاسی وعسکری قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
زلمے خلیل زاد کا دورہ گزشتہ ماہ طے تھا جو ناگزیر وجوہات پر ملتوی کیا گیا تھا۔