Dec 04, 2018 03:16 pm
views : 459
Location : Domestic Place
Quetta- Handicrafts Exhibition
کوئٹہ،شہرکے مقامی ہوٹل میں ثقافتی نمائش کا انعقاد
کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں غیر سرکاری تنظمیوں کی جانب سے گھریلو خواتین کے ثقافتی کشیدہ کاری کے کام کو مارکیٹ تک رسائی دینے کے لیے دو روزہ ثقافتی نمائش کا انعقاد کیاگیا۔
بڑی تعداد میں خواتین کی شرکت نے نمائش کو مزید نکھار دیا،نمائش میں لگائے گئے اسٹالز پر ثقافتی پہناوے جیمز اینڈ جیولریز اور روزمرہ کے استعمال میں آنے والی اشیاء کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا،نمائش میں پشتون بلوچ اور افغان ثقافتی رنگ نمایاں رہے۔
نمائش میں آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائش سے ہمیں اپنی پسند منتخب کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔
نمائش میں حصہ لینے والی فائن آرٹس کی طالبہ ثنا غر شین کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اس سمینار کا مقصد افغان دستکاری سے بننے والی اشیاء اور خصوصا بلوچستان میں بسنے والے اقوام کے ثقافت کو فروغ دینا تھا انہوں نے بتایا کہ صوبے کی خواتین کو اگر موقع دیا جائے تو وہ آگے نہ صرف اپنی صوبے کا نام روشن کر سکتی ہے بلکہ انہیں آگے بڑھنے کا موقع مل سکتا ہے۔