Dec 04, 2018 06:06 pm
views : 456
Location : Arts Council of Pakistan
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhter Addresses
کراچی، کراچی کے مسائل پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے، وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ عروس البلاد شہر قائد کے مسائل پر
سنجیدگی سے توجہ مبذول نہیں کی جاتی۔ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی کے
مسائل پر حکومت کو زیادہ سنجیدگی لینی ہوگی اور پورے ملک کو ریونیو فراہم
کرنے والے کراچی کے مسائل فوراً سے پیشتر حل ہونے چاہئیں۔
آرٹس کونسل کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر
کا مزید کہنا تھا کہ شہر قائد میں ٹینکرز کھڑے ہوتے تھے ان ٹینکرز کے
سڑکوں کے بیچ میں کھڑے ہونے سے شہر کو بہت مسائل تھے۔ ٹینکرز کو کراچی شہر
سے دور ٹرمینل بناکر منتقل کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر
عملدرآمد نہیں ہوجس کی وجہ سے مقصد کے حصول میں دشواری کا سامنا رہا۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جس سستی روی سے کام چل رہا ہے کے فور تین
چار سال میں مکمل ہوگا۔ اس کا مطلب کہ کراچی شہر کے لوگوں کو قلت آب کا
سامنا رہے گا۔ کراچی کے مسائل پر حکومت کو زیادہ سنجیدگی لینی ہوگی، یہ بات
میں نے وزیراعظم سے اجلاس کے دوران بھی کہی۔ کراچی پورے ملک کا ایک بڑا
شہر ہے۔ پورے ملک کو ریونیو فراہم کرتا ہے اس کے مسائل فوراً سے پیشتر حل
ہونے چاہئیں۔