Dec 04, 2018 06:06 pm
views : 342
Location : Domestic Place
Islamabad- State Minister Shehryar Afridi addresses to Ceremony
اسلام آباد، ماحولیات کیلئے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی، شہریار آفریدی
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ انسانی زندگی کا اللہ کے بعد ماحول پر انحصار ہے۔ انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا، ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی۔
وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عالمی سطح پر گو گرین کی بات کی جارہی ہے، عالمی اسٹیک ہولڈرز بنیادی انسانی ہمدری کو بھول گئے۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ مشینوں کے ذریعے دنیا پر کنٹرول کیلئے زور دیا گیا۔ انسانی زندگی کا انحصار اللہ کے بعد ماحول پر ہے۔ انسانوں پر پیسہ لگے، انسانوں کا سوچا جائے گا تو سب بہتر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیات کے لیے بہتر پالیسی اپنانا ہوگی، سب کو پانی کی کمی کے مسئلے پر توجہ دینا ہوگی۔ خوشحالی اور آزمائش میں ہم نے ذمے دار شہری بننا ہے۔
شہریار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نیا پاکستان کا وژن سب کے لیے ہے، شراکت داروں کو عزت دینی ہے۔ مدرسے میں تمام سہولتیں دینا ریاست کی ذمے داری ہے۔