Dec 04, 2018 06:17 pm
views : 450
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 442 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل (4 دسمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی کا رجحان غالب رہا۔ انڈیکس 442 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 39602 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 217 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 109 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔