Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 04, 2018 08:41 pm views : 462

Location : Domestic Place

Islamabad- PTI Leader Jhangir Tareen Media Talk
  • Urdu

اسلام آباد، قبل ازوقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی، جہانگیر ترین

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ حکومت چلے گی کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے، قبل از وقت انتخابات ہوئے بھی تو پی ٹی آئی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے  جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا  کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بنتا اس کے لیے تمام اقدامات کرنا ہوتے ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ ضرورت بنائیں گے اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ سیکریٹریٹ بنایا جارہا ہے اس کے بعد دیگر اقدامات بھی کیے جائیں گے، گزشتہ حکومتوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا تھا، ملکی حالات ایسے چھوڑ کر گئے تھے اس کو ٹھیک کرنے میں کچھ وقت لگے گا۔
اسد عمر سے اختلافات کی خبروں پر جہانگیر ترین نے کہا کہ غلط خبر ہے میرے کسی کے ساتھ اختلافات نہیں ہیں، اسد عمر سے کسی قسم کا تنازع نہیں، ایسی خبریں مخالفین پھیلا رہے ہیں، گزشتہ دنوں ایسی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی جس میں اسد عمر سے تلخی ہوئی ہو۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ پانی کے مسائل، انتظامی امور کے بعد الگ صوبہ بنایا جاتا ہے، پانی اور خزانے کی تقسیم کیسے ہوگی اس کے بعد نیا صوبہ بنایا جائے گا، ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا مسائل حل ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ڈالر سے متعلق وضاحت دینا وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کا کام ہے، عوام سے جو بھی وعدے کیے گئے وہ سب پورے کریں گے۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved