اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم عمران خان سے بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ۔۔۔۔ انتخاب جیتنے اور منصب سنبھالنے پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو مبارکباد دی
وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے ٹیلی فونک گفتگو 30 منٹ تک جاری رہی۔۔۔اس دوران وزیراعظم کے پولیو معاون, بابر عطا بھی موجود تھے،پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر بل گیٹس نے وزیراعظم کو خراج تحسین کیا
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال کیا گیا ،بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی ،
وزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا