Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2018 03:23 pm views : 482

Rawalpindi- Railway Minister Shaikh Rasheed Media Talk
  • Urdu

راولپنڈی:ریلوے کی ترقی سے سی پیک کو کامیابی ملے گی، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی پہن لی ہے اسکا مطلب دال میں کالا ہے جب وہ جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں،ریلوے ملازمین کے لیے بہتر منصوبے شروع کر رہے ہیں، ریلوے بہتری کی جانب گامزن ہے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غیر ضروری اخراجات کو کم کر رہے ہیں، 23 دسمبر کو رحمان بابا ٹرین کا آغاز کررہے ہیں، ریلوے کی ترقی کا عرصہ 23 دسمبر سے ہوگا۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مجھے نالہ لئی ایکسپریس کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ترقی سے ہی سی پیک کو فائدہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں نو کروڑ 70 لاکھ کی تاریخی آمدنی ہوئی، ہم نے بلوچستان سے کراچی کے لیے دو سستی ٹرینیں شروع کی ہیں۔کرایوں میں اضافے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گرین لائن کے کرایوں میں 500 اضافہ کیا ہے، ریلوے کے کرایوں پر ہر 30 دن بعد نظرثانی کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  مجھے پوری امید ہے کہ ریلوے کا محکمہ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ کی پگڑی پہن لی ہے اسکا مطلب دال میں کالا ہے جب وہ جیل جانے والے ہوتے ہیں تو سندھ کی پگڑی باندھ لیتے ہیں جب اسپتال جانے والے ہوں تو کنڈی پکڑ لیتے ہیں،جب صدر بننے والے ہوں تو سوٹ پہن لیتے ہیں،انکے یہ تین اسٹائل بہت مشہور ہیں۔
شہباز شریف سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ساری ضمانتیں میڈیکل رپورٹس پر ہوتی ہیں اور ڈاکٹر لکھ کر دیتے ہیں کہ کھلی چھت پر رہیں تازہ ہوا آئے کبھی ڈاکٹر کی کوئی رپورٹس آئی ہو۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved