Dec 05, 2018 06:09 pm
views : 509
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 299 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (5 دسمبر 2018ء) کو مندی کا غیر معمولی رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 299 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی کے بعد 39303 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 340 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 91 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 224 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 25 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔