Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2018 07:02 pm views : 379

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- PM Imran Khan Adresess
  • Urdu

اسلام آباد، ہم چھ نئے قوانین پارلیمنٹ لے کر جارہے ہیں، وزیر اعظم

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے  کہ ان کی جماعت نے   6 نئی قانون سازی تیار کی ہیں جنہیں پارلیمنٹ میں لے کر جایا جائے گا۔
سپریم کورٹ میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پر فوری توجہ کے موضوع پر ایک روزہ سپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری حکومت نے ابتدائی 100 روز میں ہی نئی قانون سازی تیار کرلی ہے جس کی مجھے خوشی ہے۔ حکمراں جماعت سول اور کرمنل پروسیجر کورٹ میں ترمیم کرنے جا رہی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلا وزیرِ اعظم ہوں جسے چیف جسٹس نے دعوت دی ہے ، میں شکر گزار ہوں کہ میں عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ ریاستِ مدینہ کی کامیابی قانون کی حکمرانی ہی تھی، اور وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے جہاں قانون کی حکمرانی ہوتی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ ہمارے لیے ڈیمز کی پلاننگ نہیں کی گئی اور پانی کے مسئلے کو اٹھایا لیکن یہ معاملات حل کرنا جمہوری حکومت کا کام تھا۔ جمہوری حکومتوں نے اس لیے یہ مسائل حل نہیں کیے کیونکہ وہ حکمران اپنے 5 سال کے دورِ اقتدار کا سوچتا تھا اس نے طویل مدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔
پاناما پیپرز کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ادارے کسی اعلیٰ شخصت کے خلاف کام نہیں کرتے تھے، تاہم سپریم کورٹ نے پہلی مرتبہ ایک موجودہ وزیرِاعظم کو احتساب کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا۔
انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے ایک وزیرِ اعظم کے ماتحت ادارہ ہے لیکن پھر بھی وہ بنی گالا کیس میں مجھے سے سوالات کرتا ہے اور عدالت کو اس سے آگاہ کرتا ہے۔
پاکستانی میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ پاکستان میں آبی وسائل کی بھی کمی ہورہی، جنگلات کا صفایا کردیا گیا ہے، اور پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں 7ویں نمبر پر ہے۔ شہروں کی وسعت بھی افزائش آبادی کی شرح پر اثر انداز ہورہی ہے۔ حکومتی ترجیحات میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق مسئلہ بہت پیچھے تھا، تاہم چیف جسٹس کا اسے مسئلے کو آگے لانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں جبکہ حکومت نے اس معاملے میں ٹاسک فورس بھی تشکیل دے دی ہیں۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کا مسئلہ قومی مسئلہ ہے جس میں پوری قیادت، سول سوسائٹی اور علماء کو بھی سامنے آنا پڑے گا۔
اپنے خطاب کے آخر میں وزیرِ اعظم عمران خان نے پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مہم کا آغاز کرنے پر چیف  جسٹس کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved