Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2018 07:03 pm views : 477

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Chief Justice of Pakistan addresses to Symposium
  • Urdu

اسلام آباد، پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل شدید دباؤ کا شکار ہورہے ہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے  کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل شدید دباؤ کا شکار ہورہے ہیں۔ پاکستان میں گزشتہ 60 سال کے دوران آبادی کے کنٹرول پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
بڑھتی آبادی پرفوری توجہ کے موضوع پر سپریم کورٹ میں منعقدہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے شہروں میں بھی سبزہ ہوا کرتا تھا، لیکن اب لاہور جیسے بڑے شہر تعمیرات سے بھر چکے ہیں۔ پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی سے وسائل شدید دباؤ کا شکار ہورہے ہیں، اور وسائل ویسے ہی تیزی سے کم ہورہے ہیں۔
پاکستان میں عدالتی نظام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام میں گزشتہ 4 سے 5 سال کا بوجھ نہیں ہے بلکہ اس پر پاکستان بننے سے نہیں بلکہ صدیوں سے یہ بوجھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس عدالتی نظام میں جن قانون کو استعمال کیا جارہا ہے کہ وہ پاکستان بننے سے بھی پہلے کے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، ہم قانون سازی نہیں کر سکتے، لیکن چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ قانون سازی کرے۔
انہوں نے وزیرِ اعظم پاکستان سے درخواست کی کہ پاکستان کے پرانے عدالت نظام اور قوانین میں تبدیلی کروائیں، اور میں امید کرتا ہوں کہ آپ کو بہترین عدالتی نظام فراہم کیا جائے گا۔
آبادی کنڑول کرنے سے متعلق مہم کے سلسلے میں چیف جسٹس نے بتایا کہ یہ میرے اکیلے کا نہیں ہے بلکہ سپریم کورٹ کا ہے

Recent News

Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats 1:25
Historic Fuel Price Hike Sparks Political Backlash and Strike Threats
Apr 03, 2026 01:00 pm
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians 1:18
Suicide Blast in Bannu Kills 5 Civilians
Apr 03, 2026 12:00 pm
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre 1:43
Petrol Hits Rs. 458, Diesel Rs. 520 Per Litre
Apr 03, 2026 11:00 am
Yasir Khan Karachi funeral 1:30
Yasir Khan Karachi funeral
Apr 02, 2026 03:20 pm
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds 1:01
Torrential Rains, Power Outages and Strong Winds
Apr 02, 2026 02:50 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved