Dec 05, 2018 09:01 pm
views : 513
Location : M.A.Jinnah Road
Karachi- Public feces Problem due to under pass construction
کراچی، معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار
کراچی کی معروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر زیر تعمیر انڈر پاس پر کام کی رفتار انتہائی سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید دشواریوں کا سامنا ہورہا ہے۔ زیر تعمیر انڈر پاس پر جاری کام کی وجہ سے کیپری سینما سے لے کر مزار قائد اعظم کے اختتام تک کی سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا ہے جس کی وجہ سے مسافر متبادل گزرگاہیں استعمال کررہے ہیں جس کے سبب سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کی وجہ سے گاڑیوں کا اژدھام بھی معمول کا حصہ بن گیا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں پر محیط ہونے لگا۔
ایک شہری اعجاز میرانی کا کہنا تھا کہ انڈر پاس کی تعمیر بہت اچھام اقدام ہے، آنے والے وقتوں میں انڈر پاس بہت کام آئے گا، ٹریفک کی روانی متاثر تو ضرور ہورہی ہے لیکن تھوڑی پریشانی اٹھانے کے بعد شہریوں کو انڈر پاس کی تعمیر سے سہولت میسر ہوگی۔
ایک نوجوان وجاہت زیدی کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے بعد سے باقاعدہ انڈر پاس پر کام نہیں ہوپارہا، انڈر پاس کی تعمیر کی وجہ سے ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ راہداری میں بیرئیر بھی لگادیئے گئے ہیں جو کہ پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ راستے بند پڑے ہیں، کسی بھی جگہ وقت پر نہیں پہنچ پاتے۔