Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Dec 05, 2018 09:03 pm views : 527

Location : Domestic Place

Islamabad- SDPI Organizes Conference on Regional Digital Conectivity
  • Urdu

اسلام آباد، علاقائی روابط کے فروغ، پائیدار ترقی  اور گلوبل ڈیجیٹل کنویکٹیویٹی کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد

سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ (ایس ڈی پی آئی) کے زیر اہتمام علاقائی روابط کے فروغ، پائیدار ترقی  اور گلوبل ڈیجیٹل کنویکٹیویٹی کے حوالے سے اکیس ویں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز ، سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر ،ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈرائریکٹر عابد قیوم سلہری، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اور دنیا بھر سے ماہرین معاشیات ، قانون دان اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔
کانفرنس میں جدید عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے سے متعلق سیر حاصل روشنی ڈالی گئی۔
اس موقع پر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور پاک چین دونوں ممالک کے مفاد میں ہے اور ان منصوبوں کو بروقت مکمل ہونا چاہیے۔
ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عابد قیوم سلہری کا کہنا تھا کہ ایس ڈی پی آئی ہر سال اس طرح کی کانفرنس کا انعقاد کرتی ہے اور کانفرنس کے ذریعے یہ کوشش کی جاتی ہے کہ دنیا بھر سے لوگوں کو بلایا جائے اور دنیا بھر کو آپس میں باہم جوڑنے کیلئے نہ صرف سوچ بچار کی جائے بلکہ اس کو بہتر بنایا جائے۔ کانفرنس میں ٹرانسپورٹ، انفراسٹریکچر اور میڈیا تعلقات میں بہتری پر خاص توجہ دی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ دنیا وہ ہے جہاں پر خانیوال کے گاؤں میں بیٹھے ہوئے ایک بچے کے پاس بھی اتنی ہی معلومات ہیں جتنی ہارورڈ کے طلباء کے پاس موجود ہے۔ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ کسی طرح لوگوں کو متحد کیا جائے اور مسئلے پر بات کرکے حل نکالنے کی کوشش کی جائے۔
کانفرنس میں شریک سابق گورنر اسٹیٹ بینک شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد اور مایہ ناز ادارہ ہے۔ کانفرنس میں علاقائی معیشت کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی سطح پر مفید تجاویز بھی سامنے آئیں۔
کانفرنس کا موضوع کافی دلچسپ تھا کانفرنس میں ایشیائی ممالک کے لوگ متحد ہو کر اعتماد کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

Recent News

KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse 1:14
KP Rains Claim 30 Lives as Homes Collapse
Apr 04, 2026 04:30 pm
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday 1:02
Thunderstorms Expected in Karachi and Sindh on Monday
Apr 04, 2026 03:00 pm
Cristiano Ronaldo Islam conversion 1:14
Cristiano Ronaldo Islam conversion
Apr 04, 2026 01:00 pm
Iran Claims to Down US Fighter Jets 1:16
Iran Claims to Down US Fighter Jets
Apr 04, 2026 12:00 pm
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan 1:49
Petrol Price Reduced by Rs. 80 in Pakistan
Apr 04, 2026 11:00 am
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab 1:21
Free Public Transport Announced in Islamabad and Punjab
Apr 03, 2026 05:00 pm
Karachi sinkhole incident 1:02
Karachi sinkhole incident
Apr 03, 2026 04:30 pm
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis 1:43
Markets Close at 8 PM to Tackle Energy Crisis
Apr 03, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved