Dec 05, 2018 09:51 pm
views : 376
Location : Domestic Place
Quetta- Utility Items shortage at Utility Stores
کوئٹہ،یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش کی قلت،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
صوبہ بلو چستان یو ٹیلیٹی اسٹورز پراشیا ئے خورد ونوش کی سپلائی ایک ماہ بعد بھی بحال نہ ہو سکی جس کے باعث صو بے کے تمام یو ٹیلیٹی اسٹور ز پر بیشتر اشیاء کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔
بلو چستان میں یو ٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا ء خوردونوش کی فراہمی ایک ماہ سے بند ہےجبکہ شہریوں کو اشیا ء دستیاب نہ ہو نے کے سبب یو ٹیلٹی اسٹورز ویران ہو نے لگے،آٹے ،گھی ،دالوں،چاول اورچینی سمیت بیشتر اشیاء کی قلت سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
یو ٹیلٹی اسٹور ز حکام کا کہنا ہے اسلام آبا د میں دھرنے کے بعدسےیو ٹیلیٹی اسٹورز میں اشیا ئے خورد ونوش کی سپلائی بحال نہ ہو سکی۔
شہر یوں نے یو ٹیلٹی اسٹور ز کواشیا ءخوردونوش کی فراہمی یقینی بنا نے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کو چاہیے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر کھانے پینے کی اشیا کی سپلائی کو فی الفور یقینی بنائے۔