Dec 05, 2018 10:02 pm
views : 471
Location : Civil Hospital
Quetta- Police Torture
کوئٹہ پولیس کے مبینہ تشدد سے شہری ہلاک
کوئٹہ میں پولیس کے تشدد سے شہری کی ہلاکت پر ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزق چیمہ نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او شالکوٹ سمیت ایگل اسکواڈ کے 8اہلکاروں وک معطل کردیاہے،ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروئی عمل میں لائی جائیگی اورلواحقین کو مکمل انصاف دلایا جائے گا۔
جاں بحق شخص کے ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ فضل احمد کی موت پولیس کے تشدد سے ہوئی،جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق فضل احمد کے پیٹھ اور کولہو ں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں،ورثا کےمطابق فضل احمد سمیت دو افراد کوکل شام کو پولیس نے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔
ہلاک ہونے والے شخص کے بھائی غلام فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس نے فضل احمد کو برہنہ کرکے تشددکا نشانہ بنایا،حالت خراب ہونے پر پولیس نے بھائی کو رات کو رہا کردیا تھا،بھائی کی حالت پوری رات خراب رہی ، صبح دم توڑ گیا۔
شالکوٹ پولیس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فضل احمد سمیت دو افراد کو ایگل اسکواڈ نے اسلحہ سمیت گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا تھا تاہم اسلحہ کا لائسنس جمع کرانے کے بعد دونوں افراد کو رہا کردیا گیا تھا،دونوں گرفتار افراد پر دوران حراست تشدد نہیں کیا گیا۔